ایمن خان کی ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں کم بیک کرنے کے منصوبے پر لب کشائی

0
14

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے طویل عرصے بعد ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں کم بیک کرنے کے منصوبے پر لب کشائی کردی۔تفصیلات کے مطابق محبت بھاڑ میں جائے، میری بیٹی، خالی ہاتھ، زندان، من مائل، ہری ہری چوڑیاں، گھر تتلی کا پر، عشق تماشا، بیدردی جیسے مشہور پراجیکٹس میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی ایمن خان نے نجی ٹیلی ویژن کی سپیشل رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دیگر دلچسپ پہلو پر گفتگو کرنے کیساتھ اداکاری کی دنیا اپنی واپسی کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنی فیملی میں خود کو بے حد مصروف کرلیا ہے۔ایمن خان نے کہاکہ اب وہ زیادہ تر وقت اپنے بزنس کو رن کرنے اور بچوں کیساتھ ان کی بہتر پرورش کیلئے صرف کرتی ہیں ، حالانکہ اداکاری میں واپسی کے ارادے تو ہیں اسی لیے اگر مجھے کوئی ایسا مختصر کردار ملا جو زیادہ وقت نہ لے، تو میں ضرور واپسی کروں گی۔اپنی فیلڈ کو یاد کرنے کے جواب میں اداکارہ نے کہاکہ مجھے ٹی وی پر نہ ہونے کا زیادہ احساس نہیں ہوتا، کیونکہ ہمارے گھر میں ایک اداکار پہلے سے موجود ہے اور لوگ آج بھی میرے ڈرامے بار بار دیکھ رہے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں زیادہ دور نہیں ہوں،لیکن اسکے باوجود اپنے محبت کرنے والے فینز کو یہ بتانا چاہوں گی میں بہت جلد اسکرین پر نظر آؤں گی۔