وفاقی وزیر حنیف عباسی کاسنٹرل پولیس آفس ریلوے کا دورہ

0
26

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سنٹرل پولیس آفس ریلوے کا دورہ کیا جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وفاقی وزیر حنیف عباسی کو سلامی پیش کی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور جعفر ایکسپریس اور ریلوے پولیس کے دیگر شہدا ء کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سنٹرل پولیس ریلو ے کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔سی ای او ریلویز عامر بلوچ اور آئی جی ریلوے پولیس محمد طاہر رائے بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔بعدا زاںوفاقی وزیر حنیف عباسی کو آئی جی ریلوے پولیس محمد طاہر رائے کی جانب سے ریلو ے پولیس کی کارکردگی اور ریلوے کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔