اسلام آباد’واشنگٹن(این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام پر جائزے کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے، بہتری، صحتِ عامہ کی بہتری، تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیش رفت کی ہے، پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کے لیے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں اور مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے، کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کیے گئے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جا سکتے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...