وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

0
23

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس کے جوانوں نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے پسپا کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکہ کرنے والے دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے پر بھی پولیس کو خراج تحسین کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کا لازوال کردار قابل تعریف ہے۔