اسلام آباد (این این آئی) قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنا ناگزیر ہے،مسلمانوں کو دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں اور منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور ہر فورم پر مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرے گا۔اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منا رہے ہیں،یہ دن اس امر کی یاد دہانی کراتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنا ناگزیر ہے،یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو اسلاموفوبیا کے خطرناک نتائج سے بھی آگاہ کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں اور منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں،بہت سے مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بھی ہوئے جس میں کئی بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا، آج کے دن ، ہم اسلاموفوبیا اور اس سے منسلک پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اپنی جانیں کھو دینے والیمسلمانوں کو بھی یاد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کو اقوام متحدہ سے منظور کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا،پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر اس مسئلے کو اجاگر کیا اور عالمی برادری کو اس کے تدارک کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر آمادہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ مغربی میڈیا میں بعض اوقات اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی یا انتہا پسندی سے جوڑا جاتا ہے جس سے عام عوام میں غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کے ذریعے اسلام کو ایک متشدد مذہب کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں بعض ممالک میں سیاسی گروہ اور انتہا پسند افراد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات چلاتے ہیں اور اسلاموفوبیا کو سیاسی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ عالمی سطح پر مذاہب کے احترام کو یقینی بنایا جائے اور نفرت انگیز بیانیے کے خلاف مؤثر قانون سازی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دیا جائے تاکہ غلط فہمیاں ختم ہوں اور مختلف مذاہب کے درمیان بھائی چارہ قائم ہو۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مختلف میڈیا کے ذریعے اسلام کی حقیقی، پْرامن اور انسانی حقوق پر مبنی تعلیمات کو فروغ دیں،علاوہ ازیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مغربی ممالک میں اپنی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے وہاں کے معاشروں میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں
مقبول خبریں
کل دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج ان کے طلبہ کارکردگی دکھا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔دانش یونی ورسٹی...
مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحد...
اسلام آباد (این این آئی) قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب، نفرت اور...
وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج...
ناموس رسالت ۖ کے تحفظ کیلئے موجودقوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے
اسلام آباد (این این آئی)یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ...
پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے بیان میں پلز پارٹی...