اسلام آباد (این این آئی)یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس ہفتہ کے روز وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے اجلاس کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں مولانا ظہور علوی، مفتی ضمیر احمد ساجد، علامہ عارف واحدی، مولانا علی محمد ابو تراب، چوہدری کاشف ، صدر انجمن تاجران، مفتی عبدالسلام جلالی، مولاناخطیب مصطفائی ، قاری محبوب الرحمن، پروفیسر سجاد قمر، مولانا قاری عبدالکریم، مولانا عتیق الرحمن، مولانا چراغ الدین شاہ و دیگر موجود تھے۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نہ کہا کہ آج ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ماضی کی طرح ہر اہم مسئلے پر علماء و مشائخ سے مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ تحفظ ناموس رسالت ۖپر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ اپنے گذشتہ دور میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام کے لیے اینٹی بلاسفیمی سیل بنوایا تھا جسے مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اپنی قیادت اور عوام کے دوبارہ بھروسہ کرنے اور ذمہ داری سونپنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اجلاس میں علماء کرام نے یوم تحفظ ناموس رسالت ۖکے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ حکومتی کاوشوں خصوصا وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے گذشتہ اور حالیہ اقدامات کی مکمل تائید کرتے ہوئے اپنی آراء پیش کیں۔ اجلاس کے آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے متفقہ اعلامہ پڑھ کر سنایا جس کے چیدہ نکات میں اس بات کا عزم ظاہر کیا گیا کہ ناموسِ رسالت ۖ کے تحفظ کے لیے موجودقوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایاجائے کہ ان قوانین کا غلط استعمال نہ ہو تاکہ بے گناہ افراد کسی جھوٹے الزام کا شکار نہ ہوں۔ علماء و مشائخ جمعہ کے خطبات میں تحفظ ناموس رسالت ۖ کی اہمیت کر اجاگر کریں، عوام خصوصاً نوجوان نسل کو مسئلہ ناموس رسالت ۖاور اس کی حساسیت سے آگاہی نیز سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال پر زور دیا جائے،کسی خلاف ورذی کی صورت میں قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے حکومتی اداروں سے رجوع کیا جائے۔ آئندہ قومی سیرت النبی ۖ کانفرنس کا موضوع”سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں۔ سیرت النبی ۖکی روشنی میں”مقرر کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں نوجوان نسل کو اسلامی اقدار کے مطابق سوشل میڈیا کامفید استعمال سکھانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ۖکی عزت و حرمت ہر مسلمان کے ایمان کا جزوِ لازم ہے۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ ناموسِ رسالت ۖ کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قانونی اور سماجی کوشش کرے۔ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے تدارک اورآزادی اظہارِ رائے کے نام پر گستاخی کی روک تھام کیلئے پاکستان کے موثر کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان ناموسِ رسالت ۖ کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سفارتی، قانونی اور سماجی اقدامات جاری رکھے گا
مقبول خبریں
گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری...
اسلام آباد (این این آئی)گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق اسلام آباد...
وزیر اعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحی کی ملاقات
اسلام آبا د(این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی معمولی رجحان نہیں ،ایک ایسا انقلاب ہے جو...
شہباز شریف کی ڈیجیٹل انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مجموعی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل کوآپریشن کانفرنس کے تحت ہونے والے ڈیجیٹل انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے...
پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا
بھمبر(این این آئی)بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ پاک فوج کی مستعدی اور شجاعت کے سامنے ناکام ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لائن...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کشیدگی پر اظہار تشویش، بھارت اور پاکستان کے...
نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو...