لاہور(این این آئی)سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے، قومی ٹیم کچھ ماہ سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ بہت زیادہ تبدیلیوں کی بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہو رہی ہے؟ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر اعتماد کریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں کیونکہ قومی ٹیم کچھ ماہ سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انضام الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ 90ء کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔
مقبول خبریں
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے...
بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر...
اسلام آباد(این این آئی)بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ...
بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضا کو استعمال کرے،خواجہ محمد...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضا کو...
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں...
اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، بھارتی جارحیت کو کچل دیا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے...