ڈونیڈن(این این آئی)نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل (منگل کو)یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 21 مارچ کو ایڈن پارک،آکلینڈ،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 23مارچ کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 مارچ کو سکائی سٹیڈیم،ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں 29 مارچ کو نیپئرپہنچیں گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ میک لین پارک، نیپئر میں کھیلیں گی۔ دوسرا ون ڈے میچ 2اپریل کو سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتار
اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے...
عوام کے تعاون کے بغیر شرپسند عناصر کا خاتمہ ممکن نہیں’ بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی بیان...
جوڈیشل کمپلیکس حملہ’ مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
اسلام آباد(این این آئی)انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید،...
صدر ٹرمپ اور طیب ایردوآن کا فون پر رابطہ ، یوکرین اور شام پر...
انقرہ (این این آئی )ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق...
نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل...
ڈونیڈن(این این آئی)نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل (منگل کو)یونیورسٹی اوول،...