ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دوبارہ جارحیت مسلط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب غزہ کے خلاف قابض اسرائیلی افواج کی دوبارہ جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے بین الاقوامی انسانی قانون کی ذرا بھی پرواہ کیے بغیر غیر مسلح شہریوں کی آبادی والے علاقوں پربمباری کی قابل مذمت ہے۔