نئی دہلی (این این آئی)ویرات کوہلی نے کرکٹرز کی فیملی کیلیے بنائی گئی بھارتی بورڈ کی پالیسی پر سخت تنقید کی تھی جس کے بعد حکام نے اس پر غور شروع کردیا ہے۔گزشتہ دنوں بھارت کے سپراسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کے دوروں پر فیملی کو ساتھ لے جانے کے قانون کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، کوہلی نے لکھا تھا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو یہ سمجھ نہیں ہے کہ فیملی کی کیا اہمیت ہے، میں اس کے بارے میں کافی مایوسی محسوس کرتا ہوں۔’ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جن کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے کہ کیا ہورہا ہے انھیں ایک طرح سے گفتگو کی جاسکتی ہے اور چیزیں سامنے لائی جاسکتی ہیں۔بعد ازاں بھارتی کرکٹر کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی تھی جس میں نانھوں نے ‘آپ’ کے خیال پر بات کی ہے۔انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے لکھا کہ ‘آپ ایک مختلف ورژن پر اس شخص کے ذہن میں موجود ہے جو آپ کو جانتا ہے، جس شخص کو آپ ‘خود’ سمجھتے ہیں وہ صرف آپ کے لیے موجود ہے۔’یہاں تک کہ آپ واقعی نہیں جانتے کہ وہ کون ہے، ہر وہ شخص جس سے آپ ملتے ہیں، اس سے رشتہ رکھتے ہیں، ان کے سروں میں ‘آپ کا ایک ورژن ہوتا ہے۔بھارتی سیلیبریٹیز کی ان پوسٹوں کے بعد انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی اب بورڈ سے اجازت مانگ سکتے ہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ کو دوروں پر مزید ساتھ رکھ سکیں۔بھارتی بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگر کرکٹرز چاہتے ہیں کہ ان کے اہل خانہ دوروں پر زیادہ وقت ان کے ساتھ رہیں تو اس سلسلے میں کھلاڑی اجازت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں بی سی سی آئی فیصلہ کرے گا جیسا وہ مناسب سمجھے گا۔
مقبول خبریں
کوہلی کی سخت تنقید کے بعد بی سی سی آئی کا فیملی پالیسی پر...
نئی دہلی (این این آئی)ویرات کوہلی نے کرکٹرز کی فیملی کیلیے بنائی گئی بھارتی بورڈ کی پالیسی پر سخت تنقید کی تھی جس کے...
بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی
ڈھاکہ(این این آئی)بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے پی...
ایم ایس دھونی کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم
نئی دہلی (این این آئی)ایم ایس دھونی نے نیا روپ دھار لیا، فلم اینیمل سے متاثر اشتہار نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔معروف کرکٹر...
صحافیوں کیلئے بری خبر، دنیا کا پہلا اے آئی اخبار شائع
روم (این این آئی )اطالوی اخبار نے دنیا کا پہلا مکمل طور پر مصنوعی ذہانت AI سے تیار کردہ ایڈیشن شائع کر دیا۔میڈیارپورٹس...
دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں’ بوگیوں سے 3...
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ریلوے پولیس کے...