پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں صدر میکروں نے جدہ میں یوکرین پر مذاکرات کرنے کے لیے سعودی ولی عہد کے اقدام کا فرانس کی جانب سے خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کی۔ میں نے ان کے جدہ اقدام کا خیرمقدم کیا، جس نے یوکرین میں امن مذاکرات کے آغاز کو ممکن بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کی دوبارہ شروعات کی مذمت کرتے ہیں۔صدر عمانویل میکروں نے ہم غزہ سے متعلق منصوبے کے حوالے سے سعودی عرب اور عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ جون میں سعودی ولی عہد کے ساتھ دو ریاستی حل پر ایک کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے سیاسی افق کو بحال کرنا ہے۔ایک اور تناظر میں انہوں نے اعلان کیا کہ میں نے سعودی ولی عہد سے فون کال کے دوران شام اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس اور سعودی عرب شام اور لبنان کے حوالے سے یکساں مقاصد رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک ایک متحد اور مکمل خودمختار لبنان اور ایک متحد اور مستحکم شام کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری جس پر گذشتہ دسمبر میں ان کے مملکت کے دورے کے دوران دستخط ہوئے تھے خطے میں امن و سلامتی کے امکانات کو فروغ دینے کا ذریعہ ثابت ہوگی ۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...