جدہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی، اور پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔بعدازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری گفتگو ہوئی۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان سے مسلسل تعاون پر ولی عہد کے مشکور ہیں، دوستانہ تعلقات اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کی بدولت باہمی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مضبوط دو طرفہ تعلقات باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں امن کے لیے سعودی عرب کا کردار قابلِ ستائش ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے’ علی امین گنڈاپور
پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ایک بیان میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں
لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عمرہ کی...
وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری و ٹاسک فورس کے سربراہ کی ملاقات
جدہ (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری عزت ماب خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے...
نیوزی لینڈ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں، عبداللہ شفیق
لاہور(این این آئی)پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔لاہور میں...
مسلسل شکستوں سے گھبرانا نہیں ہے، کرکٹ بورڈحکام کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)پاکستان میں کرکٹ کے کرتا دھرتائوں نے مسلسل شکستوں سے ''گھبرانا نہیں ہے''کا فیصلہ کر لیا ہے اور تنقید سے کسی دباؤ...