پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، جتنے دہشتگرد مارے جارہے ہیں، افغانستان سے اتنے مزید آرہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 ہزار کے قریب جنگجو ہمارے علاقے میں آچکے ہیں جب کہ بارڈر اور دوسری طرف ساڑھے 22 ہزار کے لگ بھگ جنگجو موجود ہیں، عوام ساتھ ہوں اور نیت صاف ہو تو ان سے نمٹ لیں گے۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میٹنگ کم اور پریزینٹیشن زیادہ تھی، پریزینٹیشن اور اعلامیہ پیش کرنے سے دہشتگردی ختم ہونا ہوتی تو اب تک ہو چکی ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، آگے بڑھنے کے لیے عمران خان کو رہا کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی 21 فیصد آبادی کا بینک اکائونٹ ہے، خواتین کی اکثریت کے کے...
لاہور( این این آئی)ایشائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی 21 فیصد آبادی کا بینک اکائونٹ ہے، خواتین کی اکثریت کے پاس...
مریم نواز کی” پنجاب وِیٹ این سینٹیو” پروگرام کے تحت کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار...
لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے'' وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام '' کے تحت گندم کے کاشتکاروں کے لئے ایک ہزار...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم معذوروں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے...
صدر اور وزیراعظم ،وزراء ، وزرائے اعلیٰ ، چیئر مین سینٹ ، سپیکر قومی...
اسلام آبا د(این این آئی) صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیراعظم شہبازشریف ،وزراء ، وزرائے اعلیٰ ، چیئر مین سینٹ ، سپیکر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...