ٹرمپ کے پیغام میں دھمکیوں اور مواقع کا جائزہ لیں گے، ایران

0
17

تہران(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام میں موجود خطرات اور مواقع کا مطالعہ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر بات چیت کا مقصد ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو ختم کرنا تھا اور یہ دعوی کرنا تھا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما جو حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے وہ اب حاصل ہو گیا ہے تو ایسے مذاکرات کبھی نہیں ہوں گے۔