ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قابلِ اعتماد اتحادیوں میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا شمار بھی ہوتا ہے۔روس نے جب یوکرین پر حملہ کیا تو بیلاروسی سرزمین کو کیف پر اپنے حملے کے لیے اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن کی نظر میں بیلاروس کے اس طاقتور سربراہ سے اب ایک اور کام بھی لیا جاسکتا ہے۔یوکرین کی موجودہ صورتِ حال پر لکھی گئی کتاب بلوئنگ اپ یوکرین کے مصنف ڈاکٹر یوری فیلشٹنسکی کا کہناتھاکہ پیوٹن روس کو جنگ کے ممکنہ نتائج سے دور رکھنے کے لیے یوکرین پر جوہری حملہ کرنے کے لیے ممکنہ طور پر بیلاروس کی زمین کا استعمال کریں گے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بیلاروس نے اپنے جوہری ہتھیار روس کے حوالے کر دیے تھے۔اس کے علاوہ بیلاروس نے 1993 میں نان پرولیفیریشن سیٹلمینٹ(پر بھی دستخط کیے تھے جس کے بعد 1996 تک بیلاروس سے تمام جوہری ہتھیار دور ہو گئے تھے۔تاہم ڈاکٹر فیلشٹنسکی نے ذکر کیا کہ کچھ عرصہ پہلے، بیلاروس اپنے نان پرولیفیریشن سیٹلمینٹ سے دستبردار ہو گیا تھا، اور لوکاشینکو نے اس حوالے سے متعدد بیانات بھی دییکہ وہ جلد روسی حکام سے جوہری ہتھیار واپس کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں روسی فیڈریشن سے نہیں بلکہ بیلاروس کی جانب سے یوکرین، لتھوانیا اور پولینڈ پرجوہری حملے ہوتے دیکھیں گے اور اس کے نتائج کا سامنا بھی روس کو نہیں بلکہ بیلاروس کو کرنا پڑ سکتا ہے۔
مقبول خبریں
سائفر کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ...
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی...
سائفرکیس،خصوصی عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پیش...
پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات...
اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے...
ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو پولیو کے...
اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو...
پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے...