واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اپنی مذمت کی تجدید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ صدر کے فیصلوں میں عدالتی مداخلت صرف افراتفری اور جرائم کا باعث بنے گی۔ کسی جج کو صدر کے فرائض نہیں سنبھالنے چاہئیں۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر چیف جسٹس رابرٹس اور سپریم کورٹ نے فوری طور پر اس نقصان دہ اور بے مثال مسئلے کو حل نہیں کیا تو ہمارا ملک شدید خطرے میں پڑ جائے گا!۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جج 80 ملین ووٹ حاصل کیے بغیر صدارت کے اختیارات سنبھالنا چاہتے ہیں۔ وہ کوئی خطرہ برداشت کیے بغیر تمام فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔