واشنگٹن (این این آئی )امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایاہے کہ غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ دار حماس ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے لیے قائم مقام امریکی مندوب ڈوروتھی شیا نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور لڑائی کے دوبارہ شروع ہونے کی مکمل ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔ اگر حماس گزشتہ امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے عبوری منصوبے کو قبول کر لیتی تو ہر جانی نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔