پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

0
35

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کو ریلیف دیتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، یہ کمی تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی مسافر ٹرینوں پر لاگو ہوگی۔کرایوں میں کمی کا اطلاق عید کے تینوں دنوں کی بکنگ پر ہوگا، تاکہ مسافر عید کے موقع پر سستے کرایوں پر سفر کر سکیں۔ تاہم، ریلوے حکام نے یہ واضح کیا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔یہ اقدام پاکستان ریلوے کی طرف سے عوامی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو مزید آسانی اور سستی فراہم کی جا سکے۔