وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ، ملکی سلامتی کیلئے دعا کی

0
38

مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔ہفتہ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوئے، گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے انیس سے بائیس مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ہے، دورہ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔