اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر پانچ اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، اس اقدام کا مقصد عید کے دوران ملک بھر کے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کرنا ہے۔ خصوصی ٹرینوں کی دستیابی سے شہری اپنے آبائی علاقوں کو بروقت پہنچ کر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں گی اس حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کیلے روانہ ہوگی، یہ ٹرین تقریباً 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور حیدرآباد، روہڑی, ملتان اور ساہیوال کے راستے اگلے روز لاہور پہنچے گی۔دوسری عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کینٹ کیلئے روانہ ہوگی۔ تقریباً 11 بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین ملتان اور ساہیوال کے راستے سفر کرتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔تیسری عید اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی،یہ ٹرین تقریباً 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور خانیوال، ملتان، ساہیوال اور روہڑی کے راستے کراچی پہنچے گی،چوتھی عید اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین تقریباً 14 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور فیصل آباد، سرگودھا اور لالامْوسیٰ کے راستے راولپنڈی پہنچے گی۔پانچویں عید اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین تقریباً 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور براستہ ملتان، فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔تمام خصوصی عید ٹرینیں اکانومی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کی بوگیوں پر مشتمل ہوں گی، تاکہ مسافر اپنی سہولت اور پسند کے مطابق سفر کے لیے نشستیں منتخب کر سکیں۔ پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے اس شیڈول کے حوالے سے تمام متعلقہ ڈویڑنوں کو مطلع کر دیا ہے اور مسافروں کی پیشگی بکنگ کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔وزیر ریلوے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافروں کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے تمام ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹس (ڈی ایس) کو تاکید کی کہ وہ ان خصوصی ٹرینوں کی روانگی کے وقت اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر موجود رہ کر انتظامات کی خود نگرانی کریں اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ وزیر موصوف نے واضح طور پر خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کے، پاکستان ریلویز پشاور سے کراچی تک ٹرینوں میں سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع’ایڈاپشن پالیسی’ترتیب دے رہا ہے۔ اس پالیسی کے تحت پشاور سے کراچی جانے والی تمام مسافر کوچز اور اسٹیشن سہولیات کی حالت بہتر بنائی جائے گی تاکہ سفر مزید آرام دہ اور معیاری ہو سکے۔پاکستان ریلویز عوامی خدمت کے اپنے عزم پر کاربند ہے اور قومی تہواروں پر شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور بااعتماد سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ ادارہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر یہ یقینی بنا رہا ہے کہ عیدالفطر کے دوران خصوصی ٹرینیں بروقت اور بحفاظت اپنی منزل تک پہنچیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کا یہ اقدام وزیر اعظم کی ہدایات کے عین مطابق عوام کی خدمت میں اٹھایا گیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان ریلویز عوام کی سہولت اور ملکی ترقی کے پیش نظر ایسے اقدامات جاری رکھے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...