اسلام آبا د(این این آئی) صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیراعظم شہبازشریف ،وزراء ، وزرائے اعلیٰ ، چیئر مین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ ، سیاسی رہنمائوں اور اہم شخصیات نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دْکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔صدر مملکت نے کہاکہ دْکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا ء کی ۔وزرائے اعلیٰ مریم نوازشریف ، سید مراد علی شاہ ، سرفراز بگٹی ، علی امین گنڈا پور ، صدر آزاد کشمیر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ ماں کی جدائی ایک گہرا صدمہ ہے، ہم اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنرل عاصم منیر اور اہل خانہ کے لیے صبر اور حوصلے کی دعاء کی اور کہاکہ اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ والدہ کی وفات کسی سانحہ سے کم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔ مملکت وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوھستانی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ماں جیسی عظیم ہستی کا اس دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا اللہ تعالی ان کی آگے کی منزل آسان فرمائے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرماکر اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے۔انہوںنے کہاکہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقینا بڑا صدمہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں،رمضان کے مبارک مہینے میں مرحومہ کا اللہ کریم کے حضور پیش ہونا یقینا بلندی درجات کا سبب ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم جنرل عاصم منیر ،ان کی فیملی اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی فوتیتگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ والدین اولاد کیلئے سایہ رحمت ہوتی ہے اور شب و روز اولاد کیلئے دعاگو رہتی ہے۔ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ اولاد بھی والدین کی وجہ سے مطمئن رہتے ہے کہ پیچھے والدین کی دعا رہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ والدین کا سایہ اٹھ جانا جو اولاد کیلئے دعائوں کا ایک سلسلہ ہوتا ہے جوکہ منقطع ہوجاتی ہے۔ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ اللہ تعالی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کو غریق رحمت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں کا سایہ اٹھ جانا زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کیپیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ والدہ کا بچھڑ جانا گہرا صدمہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر گہرا دکھ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی 21 فیصد آبادی کا بینک اکائونٹ ہے، خواتین کی اکثریت کے کے...
لاہور( این این آئی)ایشائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی 21 فیصد آبادی کا بینک اکائونٹ ہے، خواتین کی اکثریت کے پاس...
مریم نواز کی” پنجاب وِیٹ این سینٹیو” پروگرام کے تحت کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار...
لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے'' وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام '' کے تحت گندم کے کاشتکاروں کے لئے ایک ہزار...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم معذوروں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے...
صدر اور وزیراعظم ،وزراء ، وزرائے اعلیٰ ، چیئر مین سینٹ ، سپیکر قومی...
اسلام آبا د(این این آئی) صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیراعظم شہبازشریف ،وزراء ، وزرائے اعلیٰ ، چیئر مین سینٹ ، سپیکر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...