لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے” وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام ” کے تحت گندم کے کاشتکاروں کے لئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کرکے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرپروگرام کابٹن دبا کر ”گندم اگائو” انعامی سکیم کے لئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔ گندم اگائو مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خود فون کرکے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹرملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کرکے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پرمبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا خود فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منڈی بہائوالدین کے کامیاب کاشتکار سلمان احمد سے فون کرکے بتایا کہ گندم اگائو قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکلا ہے جس پر سوچا کہ آپ کو خود مبارکباد دوں۔ پنجاب کے کاشتکار کے لئے گرین ، ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بیشمار پراجیکٹس لانچ کیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گندم کی فصل ان شا ء اللہ اچھی ہوگی میری عائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوزشریف کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ”گندم اگاؤ” مہم میں مفت ٹریکٹرسکیم کے لئے ساڑھے 12 ایکڑ سے57733زائد اراضی مالک کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دئیے جائیں گے۔ تین ماہ کے اندر تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 5لاکھ60ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...