لاہور( این این آئی)ایشائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی 21 فیصد آبادی کا بینک اکائونٹ ہے، خواتین کی اکثریت کے پاس بینک اکائونٹ نہیں ہے ۔پاکستان میں ڈیجیٹل بینک کے بارے ایشائی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل بینکنگ سے آبادی کی اکثریت کو بینکنگ سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1 لاکھ بالغ افراد کے لیے کمرشل بینکوں کی برانچیں 10.8 فیصد ہیں، یہ تعداد علاقائی ممالک کے مقابلے میں بھی کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں پاکستان میں بینک اکائونٹس میں 127 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک میں 9 کروڑ بینک اکائونٹ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آن لائن لین دین فروری 2020 میں 17 فیصد تھی، ستمبر 2024 میں 75 فیصد ہو گئی۔فوری ادائیگی کے نظام راست نے آن لائن لین دین کو مزید فروغ دیا جبکہ راست کے ذریعے روزانہ اوسطاً3 لاکھ ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے 25 لاکھ ریٹیل سیکٹر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے وسیع مواقع ہیں جبکہ ریٹیل سیکٹر کا ٹیکس ادائیگی میں 4 فیصد حصہ ہے۔
مقبول خبریں
بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تمام اثاثے محفوظ...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشن لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر...
لاہور اور راولپنڈی میں عوام پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
لاہور /راولپنڈی (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں عوامی سطح پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لاہور اور راولپنڈی...
پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر آپریشن ”بنیان مرصوص” شروع
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ''بنیان مرصوص''شروع کردیا گیا ، بھارت پر فتح ون میزائل فائر...
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...