ایران روسی حکام کو ڈرون استعمال کرنے کی تربیت دے رہا ہے،امریکا

0
205

واشنگٹن (این این آئی)ایک امریکی عہدہ دارنے دعوی کیا ہے کہ ایران نے روسی حکام کوایرانی ساختہ ڈرون استعمال کرنے کی تربیت دینا شروع کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس عہدہ دارنے بتایا کہ گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران میں روسی حکام نے ایران میں بغیرپائیلٹ طیاروں (یو اے وی)کے استعمال کی تربیت حاصل کی ہے۔یہ تربیتی عمل ایران سے روس میں یو اے وی کی منتقلی کے معاہدے کا حصہ ہے۔اس عہدہ دارنے بتایا کہ فراہم کردہ معلومات کم تر انٹیلی جنس پر مبنی ہیں۔بائیڈن انتظامیہ نے گذشتہ ماہ پہلی بارانکشاف کیا تھاکہ اس کے پاس روس اور ایران کے بارے میں ایسی معلومات ہیں جن کے مطابق روس کویوکرین میں استعمال کے لیے ایرانی ڈرونزکی ممکنہ فروخت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔