اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ

0
35

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے 15 ارکان کی لاشیں ملی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طبی عملے کے ارکان کی یہ لاشیں اجتماعی قبر سے اس واقعے کے بعد نکالی گئی ہیں جب اسرائیلی فوج نے طبی عملے کی ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی تھی اور لاشوں کو اجتماعی قبر میں ڈال دیا گیا ۔اقوام متحدہ کے حکام نے اس صورت حال کے بارے میں کہا کہ جنگ حدوں کو عبور کر چکی ہے۔حکام نے کہا کہ یہ طبی عملے کے کارکنوں کی یہ حالت انتہائی صدمے کا باعث ہے۔ ان طبی کارکنوں نے اپنی ہلاکت کے وقت یونیفارم پہلے ہونے ہونے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں پردستانے بھی پہنے ہوئے تھے۔ میں ہی اجتماعی قبر میں ڈالا گیا ہے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے اس وقت قتل کیا جب وہ فلسطینیوں کی جان بچانے کی کوشش میں مصروف تھے۔اقوام متحدہ کے مقامی افسر جوناتھن وٹ ہال طبی عملے کے ان ارکان میں سے 8 ارکان کا تعلق فلسطینی ہلال احمر سے تھا جبکہ ایک کا تعلق اقوام متحدہ سے تھا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اس بارے میں طبی ارکان کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا ۔سیکرٹری جنرل کے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سیطبی عملے کے ارکان کے ایمر جنسی قافلے پر بمباری سخت حیران کن اور تکلیف کا باعث ہے۔ اس حملے کی وجہ سے 15 طبی کارکنوں سمیت 23 افراد ہلاک ہوئے۔