واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی ایلون مسک جلد اپنے حکومتی کردار سے دستبردار ہو جائیں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے تین مختلف افراد کے ساتھ یہ بات کی ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹیسلا اور سپیڈکس کے سربراہ کو ذمہ داری سونپی تھی کہ وہ حکومت کے لیے فنڈنگ ممکن بنوائیں اور مختلف امریکی اداروں کو حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے ختم کر دیں ۔ مزید یہ کہ مختلف اداروں میں حکومتی کارکنوں کی تعداد میں کمی کریں۔تاہم اب ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ ایلون مسک نے حالیہ دنوں میں یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جلد حکومت کے امور سے الگ ہو کر اپنے کاروبار کی طرف پلٹ جائیں گے۔وائٹ ہائوس کے نمائندے نے کہا کہ مسک کے زیر قیادت کام کرنے والی ٹاسک فورس ابھی اپنے اہداف مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...