دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی، میڈیا شخصیات اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور سید مدثر خوشنود کو ان کی مسلسل جدوجہد، مثبت میڈیا کردار اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔