دبئی(این این آئی) دبئی نے ایک بار پھر خود کو عالمی سینما کے مرکز کے طور پر منوایا ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان، رشمی کا مندانا اور ہدایتکار اے آر موروگداس نے اپنی نئی فلم سکندر کی عالمی پروموشن کا آغاز دبئی سے کیا، یہ رنگا رنگ اور دلکش تقریب فیرس وہیل انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جو ایک بین الاقوامی سطح پر معروف ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ہے۔تقریب کا آغاز سینٹ ریجس ہوٹل کی خوبصورت لوکیشن دی ویو سے ہوا، جس کے بعد ٹیم نے روکسی سینماز جے بی آر کا رخ کیا، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاحوں، میڈیا نمائندوں اور مداحوں نے بھرپور جوش و خروش سے ان کا استقبال کیا۔شام کے وقت دنیا کے سب سے بڑے آبزرویٹری وہیل عین دبئی کو سکندر کی جھلکیوں اور پروجیکشن شو سے روشن کر دیا گیا۔ یہ منظر ایسا تھا جیسے دبئی کا آسمان ایک فلمی خواب میں بدل گیا ہو۔ روشنیوں اور جدت سے بھرپور اس شو نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔سلمان خان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کا پیار ہمیشہ میرے دل کے قریب رہا ہے۔ سکندر ایک خاص فلم ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ یہ دنیا بھر میں سب کے لیے عید کا تحفہ ثابت ہو۔ پاکستان سمیت جہاں جہاں میرے چاہنے والے ہیں، سب کو دل سے عید مبارک۔پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا جو دبئی ایونٹ میں شریک نہ ہو سکے، نے اپنے پیغام میں کہا کہ دبئی ہمیشہ بھارتی فلم انڈسٹری کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کہتا ہے، اور سکندر کی شروعات کے لیے یہ بہترین جگہ تھی ہدایتکار اے آر موروگداس نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ سکندر نہ صرف بڑی اسکرین پر بڑا لگے بلکہ دلوں سے بھی جُڑ جائے، اور دبئی اس جذبے کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بہترین مقام تھا۔اداکارہ رشمی کا مندانا نے کہا کہ سکندر ایک بھرپور فلم ہے جس میں ایکشن، جذبہ اور کہانی کی گہرائی موجود ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس کا حصہ ہوںفیرس وہیل انٹرنیشنل کی بانی شبھرا بھارتیواج نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا بڑا منصوبہ ہے جو ہم نے دبئی میں لانچ کیااور سلمان خان جیسے عالمی سطح کے فنکار کے ساتھ یہ شروعات ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔سکندر 30 مارچ 2025کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی ہے، فلم 115 سے زائد ممالک، 2000 سے زیادہ مقامات اور 3500+ اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جو کہ سلمان خان کے کیریئر کی سب سے بڑی بین الاقوامی ریلیز ہوگی۔یہ فلم عید پر شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز، جذباتی اور یادگار تحفہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...