اسلام آباد(این این آئی) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے، کل پھر نہیںچھوڑاہماری پولیٹیکل لیڈرشپ کو یہ بہت غلط ہے، اس سے ماحول ٹھیک نہیں ہو گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی بات کرتی ہے پھر میٹنگز میں بلاتی ہے اور پھر یہ سارا کچھ ہوتا ہے، ظاہر ہے کہ حکومت کی آشیر باد کے بغیر تو یہ ممکن نہیں ہے یا جو بھی طاقتور حلقے ہیں. ماہر معیشت خاقان نجیب نے کہاکہ پچھلے سال امریکا کے ساتھ ہماری ٹریڈ کا اوور آل حجم سات ارب ڈالر تھا، اس میں سے ہماری پانچ ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تھی اور وہاں سے دو ارب ڈالر کی امپورٹ تھی، ستر فیصد ایکسپورٹ ٹیکسٹائل کی ہے، باقی لیدر گڈز، سرجیکل آلات، فوڈ اینڈ ایگریکلچر، قالیں رگز کی ہے، امریکا سے ہم نے زیادہ کاٹن منگوائی، کچھ اسپیئر پارٹس اور کچھ انجنیئرنگ گڈز وہاں سے آئیں، یہ ہمارا اوور آل ٹریڈ کا حجم ہے. بجلی کی قیمتوں میں کمی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ایک تو یہ ہے کہ سترہ فیصد آپ کا بل اور سترہ فیصدجو ہے وہ مینوفیکچرر کا بل یعنی جو B3 انڈسٹریل استعمال کرتا ہے بجلی، یہ کیٹیگری ہے وہ کم ہو کر 34 روپے ہو گیا ہے، آپ کا بل 37 روپے پر آ گیا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...