نیویارک (این این آئی )تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے کے مطابق اپنا پیشگی منصوبہ تیار رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے ماہ مئی تک روزانہ تیل کی پیداوار 411000 بیرل ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوپیک کے 8 رکن ممالک ہیں جو بنیادی طور پر ان ملکوں کی تنظیم ہے جو تیل پیدا کرتے ہیں۔ اوپیک پلس میں روس کی قیادت میں شامل ممالک نے ماہ مئی میں یومیہ 135000 بیرل تیل کے اضافے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاکہ پیداواری کٹوتیوں کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا سکے۔اوپیک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں تیل کے دو ماہی اضافے کے ساتھ مئی کے لیے انکریمنٹ منصوبہ بندی شامل ہے۔ جس کو مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات کے تحت روکا یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔روس ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت ، عراق، الجزائر، قازقستان اور عمان نے 2.2 ملین بی پی ڈی کی حالیہ پیداوار میں کٹوتی کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کے لیے اتفاق کیا ہے۔ یہ رواں ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہ جون کی پیداوار کے لیے 5 مئی کو اجلاس بلایا جائے گا۔ خیال رہے اوپیک پلس کے پاس مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے سال 2026 کے آخر تک 3.65 ملین بی پی ڈی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...