شاہ سلمان ریلیف کے تحت دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات کی تقسیم

0
18

ریاض (این این آئی )شاہ سلمان ریلیف نے دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات پہنچائی ہیں۔ یہ امدادی خوراک دنیا کے ان ممالک میں پہنچائی گئی ہے جہاں بحران کا سامنا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں شاہ سلمان ریلیف نے کڈنی کے مریضوں کے لیے ڈائلیسز کرنے کی سہولت کا اہتمام کیا جس سے چوتھے مرحلے میں کڈنی کے مریضوں نے استفادہ کیا۔ اس سے پہلے بھی یمن میں کڈنی کے مریضوں کے لیے اس طرح کی سہولیات شاہ سلمان ریلیف پہنچا چکا ۔شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے یہ خدمات گورنری ہزرموت کے ضلع المکالہ میں فراہم کی گئیں۔ ہزر موت کے ڈپٹی گورنر فہمی بداوی نے شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے طبی شعبے میں انسانی بنیادوں پر کی گئی مدد اور پیش کردہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ ہمارے لوگوں کے لیے قابل قدر خدمت ہے۔دریں اثنا شاہ سلمان ریلیف نے 155 خاندانوں میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے۔ امداد کی یہ تقسیم دمشق میں کی گئی۔ جس سے مجموعی طور پر 769 افراد کو فائدہ پہنچا۔ جبکہ ادلب میں 140 خاندانوں کو کپڑوں کے تحائف پیش کیے گئے۔لبنان میں سعودی خیراتی ادارے نے 828 خاندانوں کے لیے خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے۔ خوراک کی یہ تقسیم مغربی بیکا کے علاقے میں کی گئی۔ جبکہ 467 فود باسکٹس بھی بیروت سمیت مختلف علاقوں میں تقسیم کی گئیں۔ جس سے 2335 لوگوں کو فائدہ ہوا۔سواڈن میں شاہ سلمان ریلیف نے 2000 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔ جس سے ان لوگوں کو فائدہ ہوا جو حالیہ خانہ جنگی کے دوران بے گھر ہوئے تھے۔ یہ امدادی سامان بربر قبائل کے علاقے اور دریائے نیل کے علاقے میں تقسیم کیا گیا۔ اس سے 12811 لوگوں کو فائدہ ہوا۔ جبکہ 800 فوڈ باسکٹس جبیت کے علاقے میں بحیرہ احمر کے نزدیک تقسیم کی گئیں۔ جس سے 4720 لوگوں کو فائدہ ہوا۔مئی 2015 جب سے شاہ سلمان ریلیف کا آغاز ہوا ہے، تب سے اس ادارے نے 3389 پروجیکٹ دنیا کے مختلف حصوں میں امدادی حوالوں سے مکمل کیے ہیں ۔ جس کی مجموعی لاگت 7.9 ارب ڈالر آئی ہے اور یہ امداد دنیا کے 106 ملکوں میں تقسیم کی گئی ہے۔