پی ٹی آئی اپنے دور میں ہمیشہ یہی کہتی تھی فوج اور ہم ایک پیج پر ہیں، اس نے فوج کو پولیٹیسائز کیا ،بلوچ ناز

0
143

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اپنے دور میں ہمیشہ یہی کہتی تھی فوج اور ہم ایک پیج پر ہیں، اس نے فوج کو پولیٹیسائز کیا ۔”بی بی سی ”سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دور میں ہمیشہ یہی کہتی تھی کہ فوج اور ہم ایک پیج پر ہیں، اس نے فوج کو پولیٹیسائز کیا۔ انھوں نے اداروں سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی، اپنے نام کے ساتھ اداروں کا نام ٹیگ کیا اور عوام میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ محب وطن صرف پی ٹی آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ خوفناک روش یہ ہے کہ فوج مخالف ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں اور پھر انڈیا سے بھی ٹرینڈز چلتے ہیں اور کسی بھی سیاسی جماعت کو یہ زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلے مسائل ہر ملک میں ہوتے ہیں اگر ایک جماعت کھلم کھلا ایسی گفتگو کرے گی تو اس سے فساد اور فتنہ ہو گا جس کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے۔