جمہوریت کیلئے جو ہماری جدوجہد ہے، اس کا پی ٹی آئی کی آج کل کی گفتگو سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پرویز رشید

0
177

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے جو ہماری جدوجہد ہے، اس کا پی ٹی آئی کی آج کل کی گفتگو سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جمہوریت کیلئے جو ہماری جدوجہد ہے، اس کا پی ٹی آئی کی آج کل کی گفتگو سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔پرویز رشید نے کہاکہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں نے کبھی کسی کو میر جعفر، میر صادق، نیوٹرل، جانور ایسے الفاظ نہیں استعمال نہیں کیے،ہماری جدوجہد جمہوریت اور قانون، آئین اور پارلیمان کی بالا دستی کے لیے تھی۔انھوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کرنے والوں پر مقدمے بنتے رہے ہیں،ہم نے جیلیں کاٹیں، میں نے چار مارشل لا میں جیلیں کاٹیں تاہم ہم نے نہ ایسے الزام لگائے نہ شکایتیں کی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے نعرے تو یہ ہوتے تھے کہ ظلم کی دیوار کو ایک دھکا اور دو، جمہوریت کا سورج طلوع ہو گا، ہم یہ کہتے ہیں کہ بندوق کا کام سرحدوں کی حفاظت ہے، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کسی سے کہ تم میرے ہاتھ کی بندوق بن جاؤ۔