مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے کیونکہ عید کا چاند نظر 30مارچ کو نظر آیا اور چاندنظر آنے کے بعد ہی 31مارچ پیر کو عید منائی گئی ۔سنی رویت ہلال بورڈ یو کے کا اجلاس جامع مسجد انوار الحرمین چیتھم ہل مانچسٹر میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ قمر الزمان اعظمیٰ نے کی ۔
رویت ہلال بورڈ کے اجلاس میں علماءکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں علامہ ظفر محمود فراشوی ،علامہ ساجد ہاشمی برنلے ، علامہ دین محمد سیالوی نیلسن ، مولانا فضل قیوم مانچسٹر ، مولانا ابو یو شام چیڈل ، مولانا مفتی سہیل رضا ، مولانا نظام اشرف ، مفتی محمد ایوب اشرفی ، مولانا ارشد مصباحی اور پیر نواالعارفین صدیقین اور دیگر علماءکرام شامل تھے ۔اجلاس میں عید الفطر کا چاند آنے کا اعلان کیا گیا تھا اور عید بروز پیر 31مارچ 2025کو منانے کا بھی اعلان کیا گیا ۔ اجلاس میں کہاگیاکہ جن حضرات نے بغیر کسی شرعی شہادت کے چند اسلامی ممالک کی تائید میں اتوار 30مارچ کو عید منائی تھی ان پر اس روزے کی قضا واجب ہے کیونکہ دنیا میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی