مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن کا آغاز کر نے کی اجازت دیدی ہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور نورس ایٹلانٹک ائیر کو فلائٹس شیڈول جمع کر انے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یو کے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن پاکستانی نڑاد کمپنی ایچ بی انٹرنیشنل ائیر لائنز (HB International Air Lines)اور نورس ایٹلانٹک یوکے کا مشترکہ پراجیکٹ ہے جس کو برطانوی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ (ٍDFT) کی باقاعدہ منظوری اور حمایت بھی حاصل ہے اور اس ضمن میں پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے وزارت دفاع کے ذریعے باقاعدہ منظوری طلب کی گئی تھی جس کی ابتدائی پراسنگ اور چھان بین کے بعد باقاعدہ منظوری دی گئی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور نورس ایٹلانٹک کو اپنا فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے مابین ڈائریکٹر فلائٹس کا مستقل سلسلہ 2020میں اس وقت منقطع ہوا جب اس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان پی آئی اے کے پائلٹس کے لائسنس کے بارے میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ایک غیر ذمہ دارانہ بیان دیا جس کے بعد پاکستانی ائیر لائنزبالخصوص پی آئی اے پر یورپی یونین ، برطانیہ اور امریکہ نے پابندیاں عائد کردی تھیں تاہم مستقل کوششوں کے باوجود پی آئی اے بمشکل یورپی یونین سے دسمبر 2024کو پابندیاں ہٹوانے میں کامیاب ہوئی لیکن برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے ابھی تک پابندیاں برقرار رکھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے برطانیہ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی بے حد مایوسی کاشکار ہے اور اب نورس ایٹلانٹک اور ایچ بی انٹر نیشنل ائیر لائنز (HBIA)پاکستان /برطانیہ ڈائریکٹر فلائٹس آپریشن بہت ہی حوصلہ افزاءاور اچھی خبر ہے اس سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے بابین تجارتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا ، برطانیہ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی نے اس فلائٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔