کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین لیگ کراچی کنگز کی دسویں سیزن کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن کیا۔دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ لیگ میں سب کی پسندیدہ فرنچائز کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی پر نظریں جما لیں اور حریفوں سے مقابلے کے لیے کمر کس لی۔کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی ٹرافی ایک بار پھر اٹھانے کے عزم کے ساتھ بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ روی بوپارا کی نگرانی میں مسلسل دوسرے روز بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔بولرز نے نئے کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی اور لائن ولینتھ پر کام کرتے ہوئے بولنگ خامیوں کو دور کیا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور ہیڈ کوچ روی بوپارا سمیت ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔دوسری جانب کراچی کنگز کے غیر ملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کے کے کپتان ڈیوڈ وارنر، افغانستان کے محمد نبی، بنگلہ دیش کے لٹن داس، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور ٹیم سائفرٹ نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ہیڈ کوچ روی بوپارا کہتے ہیں کراچی کنگز کیساتھ طویل عرصے سے تعلق ہے۔ ہمارا مقصد بہترین کرکٹ کھیلنا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی شمولیت نے ٹیم مضبوط تر بنا دی ہے۔ ہمارا اسکواڈ متوازن ہے اور جیت کے لیے پر امید ہیں۔واضح رہیکہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا۔ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...