پشاور(این این آئی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فاسٹ بولر احسان اللہ کی وائرل تصویر نے ان کی پشاور زلمی میں منتقل ہونے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا جس میں زلمی کی جرسی پہنے ہوئے ہیں۔احسان نے پی ایس ایل 2023 میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد مارچ 2023 میں پاکستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا۔انہیں اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کے دوران کہنی کی انجری ہوئی اور وہ کرکٹ سے دور ہوگئے۔جب وہ 2024 میں چیمپئنز ٹی کپ کھیلنے آئے تو ملتان سلطانز نے رواں سال کے شروع میں منعقدہ پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں انہیں منتخب نہیں کیا۔جس کے بعد احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم چند گھنٹے بعد ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔بعدازاں انہوں نے ملتان سلطانز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی انہیں بلائیں گے وہ حاضر ہوں گے، تاہم اب زلمی کی کٹ پہنے ان کی تصویر کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔وائرل تصویر میں احسان اللہ کو پشاور زلمی کی جرسی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔پی ایس ایل فرنچائز نے وائرل تصویر کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم رپورٹ کے مطابق انہوں نے زلمی کے تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...