ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

0
80

واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دو روز بعد براہ راست مذاکرات کرنے کے ارادے کا اعلان کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ پابندیوں کا ہدف ایران میں پانچ ادارے اور ایک فرد ہے۔ یہ وہ ہیں جو ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کا مقصد تہران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے سے روکنا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے اداروں میں ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم اور اس کی سینٹری فیوج ٹیکنالوجی کمپنی شامل ہے۔