ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی آئل کمپنی ( آرامکو)نے منطقہ شرقیہ اور الربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ان دریافتوں آئل کے چھ فیلڈز اور دو ذخائر، اسی طرح قدرتی گیس کے دو فیلڈز اور چار ذخائر شامل ہیں۔انہوں نے وضاحت کی المنطقہ الشرقیہ میں الجبو میں الجبو کنویں ون سے انتہائی ہلکے تیل کے بہا 800 بیرل یومیہ پیداوار والے بہا کی دریافت ہوئی۔ صیاھد میں صیاھد کنویں ٹو میں 630 بیرل یومیہ والا بہا دریافت ہوا۔ عیفان میں میں کنویں عیفان ٹو میں 2840 بیرل یومیہ بہا دریافت ہوا۔ یہاں ساتھ ہی 0.44 ملین مکعب فیٹ کی قدرتی گیس کا ذخیرہ بھی دریافت ہوگیا۔ البری فیلڈ میں الجبیلہ آئل ذخیرے سے کنویں البری 907 سے 520 بیرل یومیہ والا بہا دریافت ہوا۔ اس کے ساتھ 0.2 ملین مکعب فٹ کا قدرتی گیس کا ذخیرہ بھی ملا۔ مزالیج فیلڈ میں عنیزہ اے ذخیرے سے کنویں مزالیج 64 سے 1011 بیرل یومیہ کی استعداد والا بہا دریافت ہوا۔ ساتھ ہی 0.92 ملین مکعب فٹ کا گیس کا ذخیرہ بھی دریافت ہوا۔اسی طرح ربع الخالی میں نویر آئل فیلڈ میں کنویں نویر ون سے 1800 بیرل یومیہ کی شرح والا تیل کا بہا ملا۔ ساتھ ہی 0.55 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس بھی موجود تھی۔ الضمدا آئل فیلڈ میں کنویں الضمدا ون سے ذخیرے مشرف سی سے 200 بیرل یومیہ کی شرح سے آئل دریافت کیا گیا۔ مشرف ڈی سے 115 بیرل یومیہ کی شرح والا بہا دریافت ہوا۔ قرقاص آئل فیلڈ میں کنویں قرقاص ون سے 210 بیرل یومیہ کے بہا سے تیل دریافت ہوا۔ الغزلان فیلڈ سے کنویں الغزلان ون سے 32 ملین مکعب فٹ کی شرح سے قدرتی گیس دریافت ہوئی۔ آرام فیلڈ میں کنویں آرام ون سے 24 ملین مکعب فٹ گیس کی ذخیرہ دریافت ہوا۔ المنطق شرقیہ میں المحوازفیلڈ میں القصیبا ذخیرے سے کنویں المحواز 193101 سے 3.5 ملین مکعب فٹ گیس دریافت کی گئی۔ربع الخالی میں مرزوق فیلڈ میں العرب سی ذخیرہ میں کنویں مرزوق ایٹ سے 9.5 مکعب فٹ فی یوم گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔ العرب ڈی میں 10 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوگئی۔ الجبیلہ العلوی ذخیرے میں اسی نام کے کنویں سے 1.5 ملین مکعب فٹ فی دن کی شرح سے گیس دریافت ہوگئی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...