لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔نجی ویب سائٹ سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ 6، 7 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، اس دوران میں نے کچھ اچھی پرفارمنس دی، میری دو سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن جب ثقلین مشتاق کے ساتھ تعلق بار بار سامنے آتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر تکلیف دہ ہوتا ہے جب سابق کرکٹر اس طرح کے ریمارکس دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک کھلاڑی پر کیا گزرتی ہے۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ پردے کے پیچھے بہت سے کام ہوتے ہیں جو عوام کو نظر نہیں آتے لیکن ہمارے ملک میں نتائج سب سے اہم ہیں، ہم ان کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔ثقلین کے اثر و رسوخ پر شاداب نے کہا کہ وہ میری بولنگ کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کی رہنمائی سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور میری پرفارمنس میں تسلسل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ زیادہ تر کرکٹ پر ہی توجہ دی جاتی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...