نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔لیجنڈ ریسلر نے بدھ کے روز بھارتی کرکٹ کے سپراسٹار ویرات کوہلی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شیئر کی جس میں وہ جان سینا کا دستخطی انداز’یو کانٹ سی می’اپنائے ہوئے نظر آئے جبکہ کوہلی کی انگلی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگوٹھی بھی نمایاں ہے۔ویرات کوہلی نے کچھ ہی دنوں قبل جان سینا کے آئیکونک انداز کی کاپی کی تھی، ان کے چھنگلی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگھوٹھی بھی تھی جس کا نیلا رنگ نمایاں تھا، کوہلی نے اپنی پانچوں انگلیاں جان سینا کے انداز میں پھیلائی ہوئی تھیں۔جان سینا نے اپنی پوسٹ میں کسی کیپشن کا استعمال نہیں کیا بلکہ اس کے بجائے صرف ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ان کی کاپی کرتے نظر آرہے ہیں۔چونکہ اس وقت آئی پی ایل کے میچز جاری ہیں اور کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، اس لیے بھارتی بیٹرز کے فین اس پوسٹ پر زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...