ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی، درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کرلی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...