اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،محمد نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی غیر رسمی عشایئے پر مدعو کیا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس انتہائی اہم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے،بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران زرعی مشینری، دفاع، دفاعی پیداوار اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ بیلاروس کے صدر کا مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،محمد نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی غیر رسمی عشایئے پر مدعو کیا گیا ہے۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس انتہائی اہم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال خارجہ پالیسی کی جانب قدم بڑھایا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متعدد عالمی سربراہان نے پاکستان کے دورے کئے، پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس کی میزبانی کی۔ عطاتارڑ نے کہاکہ مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے معاہدے عملی شکل اختیار کر گئے ہیں، پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں دنیا بھر سے 300 سے زائد ماہرین اور مندوبین نے شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان آ کر مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، بزنس فورمز کے انعقاد سے ملکی معیشت کو استحکام مل رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
مقبول خبریں
پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی...
نیویارک(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو...
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس...
اسلام آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا...
کیف (این این آئی)یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے...
ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے،احسن...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال...
وزیراعظم کی ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن...
اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت...