اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے وزارتِ ریلوے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر ریلویحنیف عباسی نے کی، جس میں ”پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ” پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ریلوے کو ایک مؤثر اور تجارتی لحاظ سے فعال ادارہ بنانے کے لیے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کو فروغ دیا جائے گا۔ اس ماڈل کے ذریعے نجی شعبے کی شراکت سے ریلوے میں سرمایہ کاری، تجارتی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو ممکن بنایا جائے گا۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جامع منصوبہ بھی زیرِ غور آیا، جس کا مقصد عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل ہب میں تبدیل کرتے ہوئے صفائی، سیکیورٹی، ٹیکنالوجی، اور سہولیات کو اپگریڈ کیا جائے گا تاکہ پاکستان ریلوے عوام کی پہلی ترجیح بنے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی صرف ایک ادارے کی ترقی نہیں بلکہ یہ قومی معیشت کی مضبوطی کا راستہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبہ جات عوامی مفاد اور شفافیت کے اصولوں پر مبنی ہوں گے، اور وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔یہ اسٹریٹجک روڈ میپ پاکستان ریلوے کو نہ صرف ایک جدید ادارہ بلکہ ایک قومی اثاثہ بنانے کی بنیاد رکھتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...