اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں جو الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، مالی سال 22ـ2021 کے مالی گوشوارے 29 اگست 2022 تک الیکشن۔کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں فارم ڈی پر مالی سال سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اندر چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانی کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشوارے ، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے مرتب کردہ رپورٹ کے ساتھ جماعت کے مجاذ عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ شامل کرانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سرٹیفکیٹ میں یہ بتانا ہوگا کہ کہ الیکشن ایکٹ کے متعلقہ شق کی رو سے کوئی بھی فنڈز کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اور یہ بھی بتانا ہے کی گوشوارہ بالکل درست ہے،یہ مالی گوشوارے فارم ڈی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاذ عہدیدار کے ذریعے جمع کئے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد ، صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیںجبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھیطیہ فارم ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...