اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی (کوفپیک) کے کنٹری منیجر اور پیپکا کے چیئرمین علی طاہہ التمیمی کے درمیان ایک اعلی سطحی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو بڑھانے اور پاکستان میں ایکسپلوریشن کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پیٹرولیم سیکٹر میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کاروبار دوست پالیسیوں اور پاکستان میں کام کرنے والی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ کوفپیک کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی بین الاقوامی ایکسپلوریشن کمپنی کی ذیلی کمپنی ہے۔ کوفپیک کے کنٹری مینیجر علی طاہہ التمیمی نے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن کو بہتر بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کوفپیک پاکستان کے آف شور بڈنگ راؤنڈ میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیز انہوں نے کمپنی کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ 1987 سے اب تک کوفپیک نے پاکستان میں مجموعی طور پر 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ وزیر علی پرویز ملک نے کوفپیک کی آف شور بڈنگ راؤنڈ میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور اقتصادی ترقی اور توانائی سیکیورٹی میں پیٹرولیم سیکٹر کے کردار کے لیے حکومتی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آف شور بلاکس بہت طویل عرصے کے بعد پیش کیے گئے ہیں۔ یہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں دونوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے پاکستان کی توانائی کے شعبے میں کوفپیک کے تعاون اور پیپکا کے ای اینڈ پی سیکٹر کے لیے کردار کو سراہا۔ ملاقات کا اختتام حکومت اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے اور پاکستان کے لیے توانائی کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے مشترکہ عزم پر ہوا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...