اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر وانائی، سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے حوالے سے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے اوریکل کے سینئر نمائندوں سے ملاقات کی۔ اوریکل کے وفد کی قیادت مائیک بیلرڈ، وائس پریزیڈنٹ انڈسٹری اسٹریٹجی نے کی۔ملاقات میں توانائی کے شعبے کی جدید کاری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے پر بات چیت کی گئی تاکہ آپریشنل کارکردگی میں بہتری، شفافیت کو فروغ اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں آئی ٹی کی صالحیتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور ہمیں روایتی سسٹمز سے آگے بڑھ کر ایک منطقی، ڈیٹا پر مبنی طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ اوریکل جیسے عالمی ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ اشتراک سے ہم ایک موثر، شفاف اور صارف دوست نظام قائم کر سکیں گے۔انہوںنے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صرف سرمایہ کاری پر واپسی کو یقینی بنانا نہیں بلکہ شفاف، احتساب میں بہتری لانا اور طویل مدتی کارکردگی کو فروغ دینا ہونا چاہیے۔اوریکل کے وفد نے حکومت پاکستان کے وڑن کا خیرمقدم کیا۔ اوریکل کی جانب سے اسمارٹ میٹرنگ، ڈیٹا انالیٹکس جیسے جدید حلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو نہ صرف نظام کو بہتر بنائیں گے بلکہ صارفین کو بھی معیاری خدمات فراہم کریں گے۔ مائیک بیلرڈ نے بتایا کہ اوریکل کا برطانیہ، ترکی اور جاپان جیسے ممالک میں غیر تکنیکی نقصانات کے حل میں کافی تجربہ ہے اور پاکستان ہمارے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔وزارت توانائی نے جدید، پائیدار اور صارف دوست توانائی کے شعبے کو یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل حل اور عالمی شراکت داری اپنانے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...