اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابلِ مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی معطلی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے’ شرجیل میمن
کراچی (این این آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت اور خطے میں امن...
بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں’ چیئرمین سینیٹ گیلانی
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر...
نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئے
لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے...
واشنگٹن’ وزیرِ خزانہ کی اماراتی وزیرِ مملکت مالی امور سے ملاقات
واشنگٹن (این این آئی)واشنگٹن میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت برائے مالی امور سے ملاقات کی ہے۔اس موقع...
کینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ...