لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کامران ارشد کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل، گارمنٹ سٹی اور برآمدات میں اضافے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔وفد نے سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی طویل ہڑتال اور ٹیکس سکیم سے متعلقہ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، یہ سیکٹر روزگار کی فراہمی اور برآمدات کا بڑا ذریعہ ہے۔ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنارہی ہے جہاں۔ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار ٹیکسٹائل انڈسٹری لگائیں گے۔اپٹما گارمنٹ سٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے اور اپٹما ٹیکسٹائل سیکٹر میں چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر بھی کرسکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے خام مال کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے سیڈ ڈویلپمنٹ پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔اپٹما چین میں ہونے والے تجارتی میلوں میں اپنی مصنوعات کی بھرپور نمائش کرے۔ایسی نمائشوں میں شرکت کیلئے ٹریڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریلوے اسٹیشن کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے بات کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں ایکسپو سینٹر بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ صنعتی ترقی کے بغیر معیشت کی مضبوطی ممکن نہیں۔حکومت نے صوبے میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کامران ارشدنے کہاکہ پنجاب حکومت نے انڈسٹریلائزیشن اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر میں جوائنٹ وینچر کیلئے بھی تیار ہیں۔چیئرمین اپٹما نے کہاکہ ٹی ڈیپ کے تعاون سے چین میں ہونے والے تجارتی میلوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال،ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سہیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد میں سیکرٹری جنرل اپٹما نارتھ زون محمد رضا باقر،اسد،فیصل،ایس ایم نوید اور دیگر شامل تھے۔
مقبول خبریں
ٹیکسٹائل سیکٹر کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ،شافع حسین
لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کامران ارشد کی قیادت...
سعودی عرب کی ایئرلائن کی نئی پیشکش، حجاج کے لیے ٹھنڈے احرام متعارف
ریاض (این این آئی)سعودی ایئر لائن (السعودیہ)کی جانب سے رواں سال حجاج کرام کے لیے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی...
وزارت صحت کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے اقدامات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عالمی ہفتہ برائے ٹیکہ جات صحت مند پاکستان کی بنیاد پیدا...
ہمارے پاس بلوچستان میں راء کی مداخلت کے شواہد موجود ،پہلگام واقعہ پربھارت ہمیں...
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت...
دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے،خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔برطانوی میڈیا...