وانا/بنوں/اسلام آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا مقامی امن کمیٹی کے رکن کے دفتر میں ہوا ہے، دھماکے سے دفتر منہدم ہوگیا، ملبے سے لوگوں کو نکالا گیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی ، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔بنوں میں تھانہ بکاخیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس کی بروقت اور فوری کارروائی پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جدید تھرمل کیمروں سے 20 سے 25 دہشتگردوں کی نقل وحرکت مانیٹر کی گئی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بکا خیل تھانے پرخوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بکا خیل پولیس کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کا حملہ پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ بکا خیل پولیس کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے، کے پی کے پولیس شاباش کی مستحق ہے، پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...